ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اٹلی سے دوائمہ مساجد انتہا پسند قرار دے کر بے دخل،ڈیڑھ سال میں 11ائمہ مساجد اٹلی سے بے دخل

اٹلی سے دوائمہ مساجد انتہا پسند قرار دے کر بے دخل،ڈیڑھ سال میں 11ائمہ مساجد اٹلی سے بے دخل

Sun, 04 Sep 2016 17:47:41  SO Admin   S.O. News Service

 

روم،4ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اطالوی حکومت نے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے دو آئمہ مساجد کو انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بدر کردیا ہے۔ سن 2015ء کے اوائل سے اب تک اطالوی حکومت 11ائمہ مساجد کو انتہا پسند قرار دے کر ملک سے بے دخل کرچکی ہے۔ اطالوی وزیرداخلہ انجلینو الفانو کا کہنا ہے کہ ملک سے بے دخل کردہ دو آئمہ مساجد میں سے ایک کا تعلق مراکش اور دوسرے کا تیونس سے ہے۔ اٹلی سے نکالے جانے کے بعد 39سالہ عالم دین تیونس اور 42سالہ مراکش میں اپنے آبائی شہر مراکش روانہ ہوگئے ہیں۔اطالوی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ مراکشی امام مسجد 2014ء سے شمال مغربی شہر نوفارا میں مقیم تھے۔ ان پر رواں سال مارچ میں مذہبی انتہا پسندی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو جبرا نقاب کرایا۔ اس کے علاوہ اٹلی میں مقیم متعدد مراکشی شہریوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کیا تھا۔ملک بدر کیے گئے دوسرے امام مسجد کا تعلق تیونس سے ہے جو 2015ء کے اوائل سے نوفارا ہی میں مقیم تھے جہاں وہ ایک مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دیتیتھے۔ مغرب مخالف تقاریر اور شدت پسندانہ تعلیمات کی تبلیغ کی پاداش میں انہیں ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

Share: